Monday, 9 March 2020

کیا سمارٹ فونز اسکرین سے کورونا وائرس پھیل سکتا ہے ؟



ویب ڈیسک:طبی ماہرین کے مطابق اسمارٹ فونز کی اسکرین سے کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس خطرناک وائرس نے جہاں پوری دنیا کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے وہیں ماہرین کی جانب سےوائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر بھی بتائی جا رہی ہے۔ایسے میں ماہرین کی جانب سے یہ خطرہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سمارٹ فونز اسکرین سے کورونا وائرس پھیل سکتا ہے ،سمارٹ فونز اسکرین سے کورونا وائرس اس لیے بھی پھیل سکتا ہے کیونکہ ہوسکتا ہے آپ جراثیم والے ہاتھ اسکرین پر لگا دیں اور بھر جراثیم اسکرین پر منتعقل ہوجائیں جوکہ بیماری پھیلانے کا باعث بن سکتا ہے ،ٹینیسی یونیورسٹی ہیلتھ سائنس سینٹر کے امیونولوجسٹ کے مطابق مختلف اشیا میں سے گلاس جیسے اسمارٹ فون کی اسکرین پر کورونا وائرسز 96 گھنٹے یا 4 دن تک کمرے کے درجہ حرارت میں زندہ رہ سکتے ہیں،طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسمارٹ فون کے ذریعے کورونا وائرس کے پیش نظر صارفین اپنے موبائل فونز کو دن میں دو بار صاف کریں تاکہ اس میں موجود جراثیم ختم ہوجائیں۔
واضح رہے کہ  چین سے پھیلنے والا کورونا وائرس اب پوری دنیا میں پھیل چکا ہے جس کی وجہ سے اب تک دنیا بھر میں 3 ہزار 500 سے زائد افراد ہلاک جبکہ 95 ہزار سے زائد افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ۔

No comments:

Post a Comment

Your comments

Zelf is super-fast banking in messengers. Hey! I am sending you 5€ as a gift to your Zelf card.

Hey! I am sending you 5€ as a gift to your Zelf card. Zelf is super-fast banking in messengers.⚡️Send and receive money easily by text or...