Thursday, 12 March 2020

سندھ کے تعلیمی ادارے 30 مئی تک بند رہیں گے

سندھ حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کے تحت سندھ بھر میں تمام تعلیمی ادارے  30 
 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کردیا جبکہ میٹرک کے امتحانات بھی ملتوی کردیے گیے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس سی ایم ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں تمام متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ کوروناوائرس کا پھيلاؤ روکنے کیلئے تعليمی ادارے 30 مئی تک بندر ہيں گے۔ تعلیمی اداروں میں اسکولز اور کالجز سے لیکر جامعات تک شامل ہیں۔ فیصلے کے مطابق تعليمی ادارے موسم گرما کی تعطیلات کیلئے بند رہیں گے۔

پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے بھی سندھ حکومت کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے کہا ہے انہیں اسکولوں کی بندش پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

اس کے ساتھ ہی 16 مارچ سے ہونے والے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات بھی ملتوی کیے گئے ہیں۔ سندھ حکومت کے مطابق احتیاطی تدابیر کے طور پر چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون اور سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے بھی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ تعلیمی ادارے گرمیوں کی تعطیلات کے بعد یکم جون 2020 کو دوبارہ کھلیں گے۔

قبل ازیں مراد علی شاہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا کے ساتھ اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ بحیثیت قوم ہماری کورونا وائرس کے خطرے پر قابو پانے کی تیاری کمزور، غیر منظم اور قومی رہنمائی کے بغیر ہے

انہوں نے کہا کہ ہم کورونا وائرس کا سامنا  کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں کیونکہ صوبوں، خاص طور پر سندھ کو اکیلا چھوڑ دیاگیا ہے کہ وہ  جو چا ہے فیصلہ کرے مگر وفاقی حکومت کی طرف سے کوئی رہنمائی  نہیں ہے اور یہ خطرناک ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ہزاروں افراد پاکستان کے ہوائی اڈوں پر لینڈ کر رہے ہیں اور ہمارے سسٹم نے ان کی تشخیص نہیں کی یہاں تک کہ اگر ان میں سے کسی کو انفلوئنزا یا بخار کی علامات بھی ہیں

جمعرات کو گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض سامنے آگیا ہے جس کے بعد ملک میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 21 ہو گئی جن میں سندھ میں 15، گلگت بلتستان میں 3، اسلام آباد میں 2 جبکہ کوئٹہ میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔ کوئٹہ میں کورونا وائرس کا شکار 12 سالہ بچے کا تعلق بھی سندھ سے ہے جو ایران سے تفتان کے راستے کوئٹہ پہنچا تھا

No comments:

Post a Comment

Your comments

Zelf is super-fast banking in messengers. Hey! I am sending you 5€ as a gift to your Zelf card.

Hey! I am sending you 5€ as a gift to your Zelf card. Zelf is super-fast banking in messengers.⚡️Send and receive money easily by text or...